شوہر یا اے ٹی ایم

Gemini Generated Image of husband sitting tense and his wife along with her sister is busy in shopping.

میں اپنی بیگم کے ساتھ لائلپور گیلریا گیا، نیت یہ تھی کہ صرف بیگم ہی ساتھ ہوں گی، لیکن میری توقع کے برعکس میری سالی صاحبہ بھی ساتھ چل پڑی، یک نہ شد دو شد۔ خیر بیگم نے سوٹ کی فرمائش کی تو میں نے کہا لے لو آپ دونوں ۔ خیر بالآخر میں ایک کونے میں جاکر بیٹھ گیا اور میری یاد میری بیگم کو تب آئی جب پیسے دینے کی باری آئی۔ میں نے کارڈ نکال کر دیا اور بیگم ہسی خوشی لے کر چلی گئی ۔ میں پھر وہی بیٹھا اپنے موبائل پر بینک کے میسج کا انتظار کر رہا تھا تاکہ مجھے واردات کا علم ہو سکے ، اسی کشمکش میں تھا تو اچانک آواز آئی حنظلہ سنئیے اور میں ایک وفادار غلام کی طرح بیگم کی طرف لپکا، اس سوچ میں کہ شاید بیگم کو میرا خیال آگیا ہو کہ میں بھی ساتھ آیا ہوں۔

خیر ایک بار پھر میرا خیال غلط ثابت ہوا اور مجھے گنتی کے چار یا پانچ شاپنگ بیگ پکڑاۓ گئے اس نصیحت کے ساتھ کہ ان کو دھیان سے اپنے پاس رکھیں یعنی کہ اسی میز پر جاکر بیٹھ جانے کا بولا گیا جہاں سے میں اٹھا تھا۔ اتنی دیر میں بینک کا میسج آگیا جس کے مطابق میرا کارڈ مزید بیگم کی تفریح برداشت کرنے کے قابل نہ رہا۔ میں نے بیگم کے پاس جاکر سرگوشی کی کہ گھر چلتے ہیں، مجھے ضروری کام سے جانا ہے ۔ سالی صاحبہ اور میری بیگم اس وقت کچھ اور کپڑے پسند کر رہی تھیں ، میں نے سالی کے سامنے شرمندہ ہونے سے بچنے کے لیے بیگم کو ذرا زوردار آواز میں گھر جانے کو کہا۔

خیر بیگم صاحبہ مان گئی اور ہم نے سالی صاحبہ کو ان کے گھر اتار کر اپنے گھر کی راہ لی۔ باقی سارا وقت میں گھر میں کتابیں پڑھتا رہا لیکن میری بیگم کی مجھے کوئی آواز سنائی نہ دی ،دل میں خوشی کی لہر دوڑی کہ شاید چل بسی پر بیگم نے ایک لمبی سانس لے کر میری خوشی پر پانی پھیر دیا ۔ جی ہاں ، وہ حیات تھیں اور میں بھی تقریباً ۔ کچھ روز گزرے، مگر بیگم کی طرف سے کوئی لفٹ نہیں کرائی گئی ۔ میرے سلام کا جواب بھی شائد وہ دل میں دیتی ہوگی۔ خیر ایک دن میرے پاس کچھ پیسے آئے اور کافی زیادہ آۓ، میں نے سالی صاحبہ کو فون کیا کہ آج آپ اپنی بہن کو منا لیں تو ہم کھانا باہر کھاتے اور کچھ شاپنگ بھی ہوجاۓ گی۔

اتنا کہنا تھا کہ ٹھیک آدھ گھنٹے بعد بی بیگم بولی اگر آج وہ سوٹ وہاں نہ ہوا تو ؟؟؟۔ میں نے اتنے دنوں بعد بیگم کی آواز سنی تو کچھ خدشات دور ہوۓ جیسے کہ میری بیوی گنگی نہیں ہے۔ خیر بیگم کے سوال کا کوئی خاص جواب نہ دے سکا اور اس چیز کا احساس مجھے بار بار ہونے لگا کہ میرے سے زیادہ بینک کارڈ کی اہمیت ہے جس میں ہل چل ہونے پر بیگم بولتی بھی ہیں اور سنتی بھی۔ خیر پھر اس دن خوب شاپنگ ہوئی اور بیگم مجھے کہنے لگی  حنظلہ محمود آپ بہت اچھے ہیں مگر مجھے شاید یہ سنائی دیا کہ بینک کارڈ بہت اچھا ہے ۔ اس دن کے بعد میری کوشش ہوتی ہے کہ بینک کارڈ ہرا بھرا رہے، ورنا کب بارش کی کمی کی وجہ سے میری فصل تباہ ہوجاۓ، نہیں معلوم ۔

دوسری کہانیوں کے لیے یہاں “اردو کہانیاں” پر کلک کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *